تخت بھائی(نمائندہ مانند ) طب یونانی ایک سائنٹفک مستند اور تسلیم شدہ طریقہ علاج ہے، حکیم سلیمی -پاکستان طبی کانفرنس کوہاٹ اور سرحد طبیہ کالج تخت بھائی مردان کے اشتراک سے باچا خان لائبریری ہال کوہاٹ میں صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی کی زیر صدارت ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین انسپیکشن حکیم عبدالواحد شمسی تھے۔ پروگرام میں اطباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ حکیم جواد احمد گل, حکیم جواد اشفاق,حکیم عرفان شاہد,حکیم محمد عثمان اور دیگر نے بڑے علمی مقالہ جات پیش کیے۔ اس موقع پر صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا کہ طب یونانی جسے طب اسلامی اور طب نبوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ایک سائنٹفک مستند اور تسلیم شدہ طریقہ علاج ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست اس کی سرپرستی کرے تاکہ دکھی اور بیمار انسانیت کو بہترین اور سستا علاج مہیا ہو۔ انہوں نے مذید کہا کہ، حکیم عبدالواحد شمسی، حکیم لیاقت حسین خٹک,حکیم محمد طارق, حکیم خیال اکبر اور کوہاٹ کے تنظیمی ساتھیوں کی بہترین کاوشوں سے ایک بہترین تقریب کا انعقاد کیا ہے جو خراج تحسین کے حقدار ہے۔ اس موقع پر چیئرمین انسپکشن عبدالواحد شمسی نے کہا کہ ماہرین نے یہ ثابت کیا ہے کہ مختلف امراض کے حوالے سے طب یونانی میں بڑی تحقیقات ہو رہی ہے اور مختلف امراض کا کامیاب علاج ہو رہا ہے اس موقع پر بہت سے اطباء کرام کو شعبہ طب میں نمایاں خدمات انجام دینے پر میڈل اور ایوارڈز بھی پیش کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے