ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)آئی جی خیبرپختونخواہ اختر حیات خان گنڈاپور کا پولیس لائن وانا آمد، آئی جی پی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کو روایتی لونگی اور ہار پہنائےانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان جنوبی وزیرستان پولیس لائن وانا کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نادر خان وزیر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈاپور کا پرتپاک استقبال کیا۔ اور ان کو روایتی لونگی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شبیر خان مروت، ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی انویسٹیگیشن اور دیگر اعلی پولیس افسران بھی آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جنوبی وزیرستان نادر خان وزیر نے پولیس لائن وانا میں تعینات انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور پولیس جوانان کا آئی جی پی کو تعارف کروایا اور پولیس لائن وانا کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی جس پر آئی جی پی نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی پی نے جنوبی وزیرستان پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور موجودہ دور کے چیلنجز سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے اور بروقت رسپانس دینے پر زور دیا۔آئی جی پی نے پولیس لائن وانا کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ان میں مزید نکھار لانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈاپور نے پولیس لائن وانا میں پولیس دربار کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان گنڈاپور نے آخر میں ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر خان مروت کے ہمراہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے