لاہور(مانند نیوز ڈیسک)سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کو اینٹی کرپشن نے حراست میں لے لیا۔سیکرٹری علی ڈھلوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم علی الصبح عمر سرفراز چیمہ کے گھر میں داخل ہوئی، اینٹی کرپشن کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کر رہے تھے۔ عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جعل سازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن متعدد بار عمر سرفراز چیمہ کو طلب کرچکی ہے، پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر بھی رات گئے پولیس نے کارروائی کی۔ عثمان ڈار اور دیگر بھائی گھر پر موجود نہیں تھے، گھر اور جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ، پولیس تلاشی کے بعد چلی گئی۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس ان کے بھائی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے