کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے منگل کو یہاں پراکٹوریل بورڈ کو شاندار خدمات اور کیمپس میں بہتر ماحول کو برقرار رکھنے کے عزم پر بیجز سے نوازا۔اس ضمن میں جاری کردہ ایک پریس ریلیز مین بتایا گیا ہے کہ پراکٹوریل بورڈ یونیورسٹی میں قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور اس نے طلباء میں نظم و ضبط برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں کی بدولت طلباء کے لئے پرامن تعلیمی ماحول پر نمایاں اثر پڑا ہے۔بورڈ کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کے لیے، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک نے پراکٹوریل بورڈ کے نئے اراکین کو بیجز دینے کی تقریب ہوئی جس میں چیف پراکٹر محمد شاہ دین ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبدالبصیر ‘ ڈپٹی پرووسٹ ذوالفقارعلی انجم ـ لیکچرر شاد محمد ـ رومان اللہ عبداللہ خان ڈاکٹر عطاءالرحمان ـ ڈاکٹر غنی الرحمان ـ محمد شہاب ـ مس مہک ثنا محمد الیاس ـ افراسیاب اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صدیق الرحمان ـ ڈاکٹر فدا رحمان سمیت ایچ او ڈی زوآلوجی ڈاکٹر عبدالعزیز اور سٹوڈنٹ پراکٹرز نےشرکت کی ۔ یہ بیجز یونیورسٹی کے اہداف اور اقدار کے لیے پراکٹوریل بورڈ کے عزم کی علامت کے طور پر کام کریں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے پراکٹوریل بورڈ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششوں سے طلباء کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول پیدا کرنے میں مدد ملی ہے، جو ان کی تعلیمی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔پراکٹوریل بورڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کیمپس میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے