سوات (مانند نیوز)ضلع سوات پولیس تھانہ سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے قتل کیس میں پولیس کی بروقت کاروائی ، اپنی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد۔اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان نے ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس اور ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف رفیع اللہ خان کے ہمراہ دفتر ڈی پی او آفس میں میٹ دی پریس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مورخہ 08/05/2023 کوتھانہ سیدو شریف کے حدود شگئی میں ایک عورت کی قتل کا وقوعہ رونما ہوا تھا ۔جس کا اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف اور دیگر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ملزم میاں سید واحد ولد بیلادر ساکن شگئی سیدوشریف نے اپنی بہن کو اسلحہ اتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، جبکہ فائرنگ سے عثمان معجزانہ طور پر بچ گیا ہے اور ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوا ہے۔پولیس نے مقتولہ مسماۃ (الف) کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور مقتولہ کے بھائی مسمی عثمان کے مدعیت میں ملزم میاں سیدواحدکے خلاف تھانہ سیدو شریف میں مقدمہ درج ہو کر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر جناب ناصر محمود ستی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرےمیں لانے کیلئے ڈی پی او سوات کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔جس پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈپور نے میری سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس کے نگرانی میں ایس ایچ اورتھانہ سیدو شریف رفیع اللہ خان ، انوسٹی گیشن افسر انور خان اور دیگر پولیس پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا ۔ جس پر تفتیشی ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں اپنی بہن کو گھریلو ناچاقی کے بناء پر قتل کرنے والے ملزم میاں سیدواحد کو گرفتار کر کے جس کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے