بٹ خیلہ (مانند نیوز) پی ٹی آئی مالاکنڈ کے کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سوات موٹروے پل چوکی انٹرچینج کو نذراتش کردیا لیوی اہلکار اور موٹروے عملہ جان بچا کر بھاگ گیا مشتعل کارکنوں نے جی ٹی روڈ مالاکنڈ کے مین شاہراہ مالاکنڈ ٹنل درگئی اور موٹروے پر ٹائرجلاکر مالاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع کردیا کارکنوں نے عمران خان کے گرفتاری کے خلاف جذباتی نعرہ بازی کی مظاہرے میں ضلع مالاکنڈ کے تینوں تحصیلوں کے علاوہ تحصیل ادینزئی ضلع دیر لوئر کے کارکن بھی احتجاج میں شامل ہوئے دوسری طرف جگہ جگہ روڈ بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مختلف اضلاع کو جانے والے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے الگ الگ مقامات پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے جنیداکبر سابق صوبائی وزیرشکیل خان اور سابق ایم پی اے پیر مصور نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے عمران خان کو گرفتارکرکے پی ٹی اْئی ٹائیگرز کو للکارا ہے جس کا اب انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔