سوات(مانند نیوز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت چترال لوئر و اپرمیں سٹرکوں کی تعمیر و بحالی بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹیکمشنرز چترال لوئر و اپر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ ایگزیکٹیوانجینئر اریگیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کمشنر آفس سیدو شریف میں میٹینگ میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے نے کمشنرملاکنڈ کو چترال،ایون، بمبوریت روڈ، چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ اور چترال، گرم چشمہ، دوراپاس روڈ پر جاری تعمیراتی و بحالی کاموں بارےتفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ نے جاری تعمیراتی و بحالی کاموں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعقلہ محکموں کے سربراہان کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار کے مطابق جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ ان اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے معیار پرکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور ڈپٹی کمشنرز چترال لوئر واپر کو تعمیراتی و بحالی کاموں کی از خود نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے