پشاور(مانند نیوز )کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ صدر اور شعبہ کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا،اس آپریشن میں اہلکاروں نے تین ٹرک کا سامان ضبط کرکے کئی دکانوں کے مالکان کوجرمانہ بھی کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انفورسمنٹ سٹاف نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پشاور کینٹ بورڈ عرفان علی رضوی کی ہدایت پربازاروں میں تجاوزات خلاف کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیاگیا، کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے کنٹونمنٹ کے حدودمیں واقع تجارتی مراکز شعبہ بازار،صدر روڈ،لیاقت بازار،گورا بازار سمیت دیگر مراکز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن کے دوران کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے تین ٹرک سامان غیرقانونی تجاوزات کی مد میں بحق سرکار ضبط کیا اور کئی دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیاگیا