اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، وکلا نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کردی تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف پولیس ہیڈ کوارٹرز کے گیسٹ ہائوس میں قائم عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوئی۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں دستاویز پڑھ کر سنائی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، ان کے وکلا نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔عدالت نے عمران خان کے وکلا کی استدعا مسترد کردی۔ وکلا نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنا چاہی ہم بائیکاٹ کرکے باہر آگئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے