اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245اورانسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے سیکشن 4کے تحت پنجاب میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب صوبہ پنجاب میں پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست گزشتہ روز کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک آرمی پنجاب بھر میں امن وامان کے قیام میںسول نتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ کتنی نفری درکار ہو گی اور کتنے دنوں کے لئے تعیناتی کی جائے گی اور کن علاقوں میںتعینات ہو گی اس حوالہ سے صوبائی حکومت، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ،جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کے ساتھ مل کرمشاورت کے ساتھ معاملات طے کریں گے۔ پاک فوج کو واپس بلانے کے حوالہ سے بھی دونوں شراکت دار مشاورت کے ساتھ فیصلہ کریں گے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر (سی اے ایف)شوکت علی خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے