لاہور(مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور رہائش گاہ جاتی امرا کے اطراف کے راستے سیل کردیئے گئے۔تحریک انصاف کے کارکنان نے کی جانب سے فیصل آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر پتھروں سے حملہ اور لاہور ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ آفس پر بھی دھاوا بولے جانے کے بعد ممکنہ احتجاج اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں واقع جاتی امرا رہائش گاہ جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے گئے۔