لاہور(مانند نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف انکی اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے شہباز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت جج قمرالزمان نے کی،قومی احتساب بیورو (نیب)نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق نیب کو اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف،نصرت شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کے دوران کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے نیب ریفرنس کو بند کرنے اور ترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے