کراچی(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ القادرٹرسٹ میں گرفتاری انتقامی کارروائی نہیں، پیپلزپارٹی سیاسی مخالف کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان کے دور اقتدار میں آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا ہے، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی مخالف کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان کے دور اقتدار میں آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا، فریال تالپور کوعید کی رات کو گھیسٹتے ہوئے لے جایا گیا، آغا سراج درانی آج بھی جیل میں قید ہیں، خورشید شاہ کو بھی گھر میں گھس کر گرفتار کیا گیا تھا۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھ اکہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، ان کی گرفتاری پر پورے ملک میں ہنگامے ہورہے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی نے پورے ملک میں ہنگامے اور غنڈہ گردی کی، ہم نے غریب عوام کے لیے بسیں جلائیں، انہوں نے کل جلادیں، کیا عوام نے عمران خان کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کل پی ٹی آئی رہنماں نے کارکنان کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا، عوام کو اکسانے کے بجائے پریس کانفرنس کرکے القادرٹرسٹ کی تفصیل دیں، پی ٹی آئی کارکنان نے کروڑوں روپے کی بسیں جلائیں، جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کو سخت ترین سزادی جائے گی، عوامی املاک کو نقصان پہنچانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کیس صاف اور واضح ہے، پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس کی وضاحت دینا چاہیے، ہم اور ہماری لیڈر شپ کبھی بھی گرفتاریوں سے نہیں گھبرائی، کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ دکانیں کھولیں اور کام پر آئیں، شر پسندوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ حالات کی پل پل کی خبر لے رہے تھے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی گذشتہ روز غنڈہ لگ رہا تھا، القادرٹرسٹ میں گرفتاری انتقامی کارروائی نہیں۔انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں شریک لوگوں کی سی سی ٹی وی موجود ہے، مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، جلا ئوگھیرا ئوکرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا، تمام کیمرے عمران خان کی عدالت کے باہر سے گرفتاری کے ثبوت ہیں، ہم نے اپنی لیڈرشپ کی گرفتاری پر غنڈہ گردی اور سڑکیں بلاک نہیں کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے