اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پولیس لائنز میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 3 وکلا ء کو داخلے کی اجازت مل سکی۔بدھ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم کو پولیس لائنز میں قائم عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں کو بھی پولیس لائنز جانے سے روک دیا گیا ۔ شاہ محمود، اسد عمر، وزیراعلی گلگت بلتستان، علی اعوان سمیت دیگر کو پولیس لائنز جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام نے کہا کہ صرف مجاز افراد کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت ہے۔بعد ازاں عمران خان کے تین وکلا خواجہ حارث، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر کو پولیس لائنز میں داخلے کی اجازت مل گئی۔تینوں وکلا عمران خان کے کیسز میں پیروی کریں گے۔پی ٹی آئی نے 20 وکلاء کی لسٹ فراہم کی تھی جب کہ 3 وکلا کو پولیس لائنز جانے کی اجازت ملی۔