نیویارک(مانند نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان سے قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی مانگ لی۔ آئی ایم ایف کے ترجمان نے پاکستان کی صورتحال پر بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر بات چیت چل ہے، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جون 2023 میں ختم ہوجائے گا، موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر دینے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی چاہتے ہیں، نویں جائزہ اجلاس کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا مقصد ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 2019 میں 6.7 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ کیا تھا، پاکستان سے سستا پیٹرول اسکیم شروع نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان کی سستا پیٹرول اسکیم سبسڈی نہ دینے کے معاہدے سے انحراف ہوگا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری پر بیان اور تبصرے سے انکار کردیا۔ ترجمان کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان دینا نہیں چاہتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے