اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے عمران خان کو ذاتی معالج سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشری بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے