لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور جلائوگھیرائو کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جمعرات کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت پولیس نے عمر سرفراز چیمہ سمیت 12 ملزمان کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 11 ملزمان کے شناخت پریڈ کے لئے 7 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صبح ساڑھے 4 بجے حراست میں لیا تھا۔اس موقع پر اینٹی کرپشن حکام نے عمر سرفراز چیمہ سے کہا تھا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جواب دیا تھا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے