اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، کو وزیر خزانہ جاوید حسین منوا، مشیر داخلہ شمس لون، وزیرقانون سہیل عباس، وزیر ثقافت راجا ناصر علی اور ربطہ کار ظفر شادم خیل کے ہمراہ گلگت بلتستان ہاوس میں نظر بند کر دیا گیا ہے گلگت بلتستان ہاس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔خالد خورشید کو نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد نے دی۔ پی ٹی آئی رہنماں شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور دیگر کو جی بی ہاس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، پولیس کو مطلوب رہنماں کو جی بی ہاس میں پناہ دینے پر وزیراعلی گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی کی گئی۔۔اسلام آباد پولیس کی بھاری تعداد نے رات گئے سے جی بی ہاوس اسلام کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ان رہنماوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی۔جی بی ہاس میں درجنوں پولیس اہلکار مرکزی گیٹ اور اطراف میں موجود ہیں۔وزیر اعلی کے قریبی زرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی کے ساتھ وزیر خزانہ جاوید حسین منوا، مشیر داخلہ شمس لون، وزیر ثقافت راجا ناصر علی اور وزیر اعلی کے کوآرڈینیٹر ظفر شادم خیل کو بھی گلگت بلتستان ہاوس میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں گھر میں نظر بند کر لیا گیا،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے