شانگلہ(مانند نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی پر شانگلہ ضلع بھر میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ زبردست جشن مٹھائی تقسیم کی،عمران خان کے حق جبکہ حکومت مخالف میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کی فوری رہائی کے بعد شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری سمیت پورن چکیسر،بشام،کانا و دیگر علاقوں میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی منائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ الپوری میں کارکنان نے مین چوک میں رقص کیا اور اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اسی طرح شانگلہ کے دیگر علاقوں پورن،چکیسر،بشام،کانامیں بھی کارکنوں نے اپنے قائد کی رہائی کے بعد جشن منایا اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے حق میں جبکہ حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات مارشل لاء سے بھی بدتر ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو چُن چُن کر گرفتار کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ عمران خان سچ پر ہے اور انہوں نے کبھی بھی اس ملک کے خلاف یا اس ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ موجودہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بچنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں اور انہوں نے سازش بنائی تھی کہ وہ تحریک انصاف کو ختم کر لیں گے مگر وہ اپنے اس ناپاک منصوبے میں مکمل طور پر ناکام رہی اور ان کو منہ کو کھانے کی پڑی جو پی ڈی ایم اور اسکے اتحادی یاد رکھے گے۔۔