ہنگو(مانند نیوز) ہنگو ایچ ڈی اے کے متاثرین کے تحفظات دور کریں گے، متاثرین کے قبرستانوں اور دیگر املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان نے ہنگو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے متاثرین کے نمائندہ وفد اور پی ایچ اے کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہنگو ہاوسنگ پراجیکٹ کے متاثرین کے وفد کی قیادت لقمان خان، محمد عمر نے کی جبکہ پی ایچ اے کی طرف سے انجنئیر مطیع الرحمان و دیگر سٹاف اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ شریک ہوئے۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر اخونزادہ مفتی عبید اللہ نے بھی متاثرین کے ساتھ اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی۔ ہنگو ہاوسنگ پراجیکٹ کے متاثرین نے اپنے تمام قبرستانوں کے تحفظ، املاک کو نا چھیڑنے اور ان کی املاک کو تحفظ فراہم کرنے جیسے مطالبات سامنے رکھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ خان نے کہا کہ ہنگو ہاوسنگ سکیم ایک بہترین پراجیکٹ ہے جو ہنگو میں اقتصادی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، یہ پراجیکٹ جدید سہولیات سے مزین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے متاثرین کے زیادہ تر مطالبات پورے کئے جا چکے ہیں اور ان کے تحفظات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، ان شاء اللہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ مفتی عبید اللہ نے کہا کہ باہمی افہام و تفہیم سے مسئلہ کا حل سب کے مفاد میں ہے اور مل بیٹھ کر متاثرین کے مطالبات کو خوش آسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے