واشنگٹن(مانندنیوز)امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں، پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں،مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ ویدنت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، کئی معاملات پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے کہہ چکے ہیں ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے، پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی کیا دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے، آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے