اپر چترال(مانند نیوز) افسوس ناک حادثہ تفصیلات کے مطابق ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بونی بمقام شوتار اوی لشٹ شوتار میں دریا کے ساتھ جھیل میں تین دوستوں کی ڈیڈباڈی کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے سرچ اپریشن کرکے تینوں ڈیڈباڈیز کوجھیل سے نکال کر انہیں THQ ہسپتال بونی منتقل کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں دوست سیر و تفریح کے غرض سے دریا کے کنارے جھیل پر گئیتھے، واپس نہ ہونے اور تلاش کرنے پر تینوں دوستوں کے کپڑے جھیل کے کنارے دکھائی دئیے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے تینوں ڈیڈباڈیز کو جھیل سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے THQ ہسپتال بونی اپر چترال منتقل کردیا، تینوں دوستوں کی عمریں 13،14،15 سال کے قریب ہیں.واضح رہے کہ چترال کے لوگ مرغابیوں کی شکار کیلیے اکثر دریا کے کنارے تالاب بناتے ہیں۔ ان تالابوں میں پلاسٹک سے بنے ہوے مرغابیوں کی ہم شکل کھلونے نما پرندے چھوڑتے ہیں۔ روس کے ساحلی علاقے سائبیریا اور دیگر یح بستہ علاقوں سے آنے والے مہمان مرغابیاں انہیں دیکھ کر ان تالابوں میں بیٹھتی ہیں جن پر پردے میں چھپے ہوے شکار حضرات اندھا دھن فایرنگ کرتے ہوے ان کا شکار کرتے ہیں۔ مگر اس شکار کے دوران یا ان تالابوں میں کبھی کبھار یہ شکاری خود یا دیگر لوگ بھی شکار ہوتے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ واقعہ ہے