تخت بھائی(مانند نیوز)میں ہمیشہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بہنوں کی خدمت کرونگی اور کبھی بھی خدمت پر سمجھوتہ نہیں کرونگی، نعیمہ بی بی لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ا جلال بابا آڈیٹوریم ہال میں ایک پر وقار حلف برداری تقریب منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ تھے۔ حلف برداری تقریب میں کثیر تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسی ایشن ایبٹ آباد کے تمام کابینہ سے ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کے موقع پر صدر نعیمہ بی بی اور جنرل سیکرٹری شبنم قریشی اور دیگر عہدیداران بھی منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر ایل ایچ ڈبلیوز ایبٹ آباد کے صدر نعیمہ بی بی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مرتے دم تک اپنے بہنوں کی خدمت کرونگی اور کبھی بھی ایل ایچ ڈبلیوز کے مسائل پر سمجھوتہ نہیں کرونگی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے اپگریڈیشن کی جائے جبکہ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد میں آپ لوگوں کے جتنے بھی مسائل ہے وہ میں حل کرنے کی کوشش کرونگا۔ اور ایل ایچ ڈبلیوز کے جتنے بھی جائز مطالبات ہے ان کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر آل خیبر پختونخواہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر رفاسیت قمر نے تمام منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایل ایچ ڈبلیوز ایکسڑا ڈیوٹی نہیں کریگی جو کام ہمارے نیشنل پروگرام میں شامل ہیں ہم صرف وہی کام کرینگے-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے