جمرود(نمائندہ مانند )جمرود،پی ٹی آئی کارکنوں کا سپریم کورٹ عمران خان رہائی کا فیصلے پر پریس کلب کے سامنے جشن، مٹھائی تقسیم تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے فیصلہ پر پی ٹی آئی جمرود نے جمرود پریس کلب کے سامنے جشن مناکر مٹھائی تقسیم کی اور پارٹی ترانوں پر رقص کی۔پاکستان تحریکِ انصاف خیبر کے جنرل سیکرٹری حاجی امیر محمد خان آفریدی کی سربراہی میں ریلی تاریخی باب خیبر سے نکالی گئی اور جمرود پریس کلب کے سامنے جلسہ عام کی شکل اختیار کی جہاں پر پاکستان تحریک انصاف خیبر کے جنرل سیکرٹری حاجی امیر محمد خان آفریدی اور سابق امیدوار تحصیل جمرود چیئرمین صدیق آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی تھی اور عمران خان ہمارے ریڈ لائن ہے اس لیے ملک بھر میں سخت گیر احتجاج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کل پھر کورٹ میں پیش ہوں گے اس وقت تک کارکنان حوصلہ کرکے فیصلہ کا انتظار کریں اور پرامن رہے جب پارٹی قیادت حکم دے گے ہم پھر سڑکوں پر نکل آئے گے۔انہوں نے جمرود پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے موثر رپورٹنگ کی اور ہمارے احتجاج کو کامیاب بنایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے