واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف ترجمان جولیئس کوزیک نے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سے طے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، حکام 9 ویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کیلئے ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔ جولیئس کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے