لندن(مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم پاکستان، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے کہاہے کہ عمران خان کے بارے میں فکر مند ہوں۔ ایک بیان میں ا زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ عمران خان سے محبت ہے، انہیں بے حد سراہتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں۔ عمران خان کے سابق برادرِ نسبتی زیک گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری پوری فیملی کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ کا مزید کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔ زیک گولڈ اسمتھ کے بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو پکا یقین ہے کہ انجام اچھا ہی ہو گا۔