پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 مئی کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ احتجاج کے باعث ملتوی کئے گئے پرچے 19 مئی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک امتحانات پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔خیال رہے کہ لاہور میں غیر معمولی صورتحال کے پیش نظردو دن اسکولز بند رہنے کے بعدہفتہ کے روز سے معمول کے اوقات کار کے مطابق کھل گئے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل کا آغاز پیر سے ہوگا۔خیال رہے کہ 4 روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پر تشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد کل سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے