اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں حملوں، دہشت گردی اور بلوائی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹیریان کے والد ہونے کا نہیں پتہ۔حساس تنصیبات، عمارتوں، ایمبولینسز، بچوں، سکولوں، ہسپتا ل، مسجد اور جانور منڈی پر حملوں کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے۔ شہدا ء اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے جبکہ تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہو اتو حملہ کرنا ہے اور جس کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تم نے کی۔ عمران خان کی ملک دشمنی، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہو گئے۔دہشت گرد ہی ملک پر حملہ آور ہوتے ہیں، جس کے تم ماسٹر مائنڈ ہو۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز جاری اپنے بیان میں کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائنڈ ہو، چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بار بار نام اِس لئے لے رہا ہے کہ وہ فارن ایجنٹ سے بند کمرے میں نہیں مل رہے۔ ایوانِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی اِس لئے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو پکارا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کا ارب روپے میری مرضی نہیں چلے گی، برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ سپریم کورٹ کیوں گیا۔ تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی، فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔ برطانیہ سے 190ملین پائونڈ سپریم کورٹ کیوں گئے؟اب”میری گھڑی میری مرضی”نہیں چلے گا۔جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بدعنوانی کے مقدمات میں اپنی جان بچانے کیلئے اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو مشورہ دینے سے پہلے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک دہشت گردی رکھ دیں، فارن ایجنٹ تمہاری ملک دشمنی، دہشت گردی اور مسلح جتھے ملک کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ کی ملک دشمنی، دہشت گردی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئی، ایمبولینس، سکول، ہسپتال، مسجد، میٹرو، موٹروے اور قومی اثاثوں پر حملہ آور صرف دہشت گرد اور ملک دشمن ہوتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جن کے پاس ان کی بدعنوانی کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں تشدد کے حالیہ واقعات نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی فسطائیت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد سکولوں، سرکاری عمارات، ایمبولینسز اور مساجد کو نذر آتش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی ردعمل نہیں بلکہ طے شدہ منصوبے کے تحت سرکاری و نجی املاک پر مسلح حملہ تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت جلا ئوگھیرا ئومیں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی تاکہ مستقبل میں کسی کو اس طرح کی مہم جوئی کی جرات نہ ہو۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزارت داخلہ نے ان نفرت انگیز اور ناقابل معافی واقعات میں ملوث تمام عناصر کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد کارکنوں کے خلاف ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ان پر پتھرا اور ان کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے