لاہور(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانے کی صورت میں کرانا چاہتے ہیں، میں دوبارہ بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں، گرفتاری کے وقت اچانک کچھ لوگ کمانڈوز کی طرح آئے، میں سمجھا میری حفاظت کے لیے آئے ہیں۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ جان کو لاحق خطرات کے سبب جج نے میری حفاظت کے احکامات دئیے، جس طرح انہوں نے سب کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، آج تک کسی سیاست دان پر 150 مقدمات نہیں ہوئے۔عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلی قیادت کو اس طرح پکڑا یانظربند کیا جاتا ہے، حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشتگردہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے،، بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پولیس والے میرے گھرکا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، عدلیہ واحد امید ہے، حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے، انہیں پتہ ہے ان کا صفایا ہوجائے گا، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانے کی صورت میں کرانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے مارنے کی دوبارکوشش کی جاچکی ہے، میں ہرطرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے