پبی (مانند نیوز ) تھانہ پبی پولیس کی بروقت کاروائی۔گندم کی کٹائی پر خون خرابہ کرنے والے 06 ملزمان گرفتار۔01 کلاشنکوف،03 پستول اور 02 رائفل برآمد۔مقدمہ درج کیاگزشتہ روز تھانہ پبی پولیس کو اطلاع ملی کہ کندی گاوں میں دو فریقین کے مابین گندم کی کٹائی پر فائرنگ ہوئی ہے۔جس پر گلشید خان ایس ڈی پی او پبی بمعہ حنیف خان ایس ایچ او تھانہ پبی و دیگر نفری پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔فائرنگ میں ساجد نامی شخص جانبحق ہو چکا تھا۔جبکہ ملزمان نے بعد وقوعہ راہ فرار اختیار کی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے۔ملزمان (پہلے فریق سے) تجمل شاہ ولد راحت شاہ، عبید اللہ ولد لطیف، تنویر شاہ ولد میاں رسول جبکہ (دوسرے فریق سے) اجمل شاہ، میاں ابراہیم شاہ اور میاں اویس علی شاہ ساکنان ڈاگ بہیسود کو گرفتار کرکے ت بچیھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف 3 عدد پستول 30 بور رائفل 2 عدد متعدد کارتوس مختلف بور برآمد کی گئی۔ملزمان کیخلاف۔مقدمہ درج کر دئیے گئے۔