ہنگو(مانند نیوز ) مسلم لیگ(ن) پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھر پور شرکت کرئے گی، ضلع ہنگو سے میری رہنمائی میں میرے ہم خیال سینکڑوں کارکن اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے، کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ میاں نواز شریف کے حکم پر ہر قربانی دینی ہے، ہنگو کی نام نہاد ضلعی صدر اور جنرل سیکریٹری نے احتجاج کے لیے کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سئینر نائب صدر اور سابق ایم پی اے الحاج فرید مفکر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔الحاج فرید مفکر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ ہم سب کے سربراہ ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے اعلان کردہ دھرنے میں مسلم لیگ(ن) ہنگو کے کارکنان بھر پور شرکت کریں گئے اور میری قیادت میں اسلام آباد روانہ ہونگے اس ضمن میں انہوں نے ہنگو، دوآبہ، ٹل، درسمند سمیت دیگر علاقوں کے کارکنان کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور ٹرانسپورٹ کا بھی بندوبست کیا ہے الحاج فرید مفکر نے کہا کہ ابن وقت اور خود ساختہ لوگوں خو ہنگو مسلم لیگ کا صدر اور جنرل سیکریٹری بنایا۔جو اس اہم ایونٹ کے موقعہ پر بھی خاموش ہیں کیونکہ ان کے ساتھ کارکن نہیں۔الحاج فرید مفکر نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم بی بی کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہے اور ہم اپنی پارٹی کی لاج کے لیے بھر پور دھرنے میں حصہ لیں گئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ملکی سیاست اور عدالتی نظام کی اصلاح کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس دھرنے کو کامیاب بنائیں گیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے