ہنگو(مانند نیوز) افواج پاکستان اور سیکورٹی ادارے قوم کی ریڈ لائن ہیں،پاکستانی کی سالمیت کے اداروں پر بے جا تنقید سے قوم۔کی دل آزاری ہوتی ہے، قوم افواج پاکستان کی امن اور استحکام کے لیے قربانیوں کی معترف ہے ان خیالات کا اظہار بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے صدر سیدا خان شینواری نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم اور ناقابل تسخایر ملک ہے اور مادر وطن کے لیے افواج پاکستان اور ریاستی سیکورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ہمارے سیکورٹی جوان ہر محاذ پر دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت ملک میں پائیدار امن قائم ہوا ہے اور ہماری جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہیں۔سیدا خان شینواری نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے اور قوم اپنی افواج سے والہانہ محبت کرتی ہے ایسے میں قوم ایسی حرکات کی مزمت کرتی ہے جن کا مقصد افواج پاکستان کو کمزور کرنا ہو، بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے صدر سیدا خان شینواری نے اپنے اخباری بیان میں مزید کہا کہ ملک بگر میں سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں اور جلسے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پوری قوم اپنے سپوتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ افواج کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے