اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)آئل انڈسٹری ذرائع نے کل (16 مئی) سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق کل ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے کمی ہو سکتی ہے۔آئل انڈسٹری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی قیمت کے سبب پیٹرول کی قیمت کم ہو گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی سے 15 مئی تک پیٹرول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 10روپے فی لیٹر سستا کیا تھا۔اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 288 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 186 روپے 7 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 174 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 164روپے 68 پیسے ہو گئی تھی۔قیمتوں کے ردو بدل میں پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے