پشاور(مانند نیوز )گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے نو تعینات کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹبلری معظم جاہ انصاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اورفرنٹیئرکانسٹبلری کے پیشہ ورانہ خدمات سے گورنر کو آگاہ کیا۔ گورنر نے معظم جاہ انصاری کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن وامان برقراررکھنے میں فرنٹیئر کانسٹبلری کے کردار کو سراہا۔ گورنرنے کہاکہ پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی دفاع، امن واستحکام کیلئے سیکورٹی فورسزاور دفاعی اداروں کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور دفاعی اداروں پر ہرپاکستانی کوفخر ہے،امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز اور دفاعی اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔گورنرنے معظم جاہ انصاری کی پیشہ ورانہ اورقائدانہ صلاحیتوں کوبھی سراہا۔کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹبلری نے گورنرکا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ جس جذبے، محبت اورخلوص سے آپ نے فرنٹیئرکانسٹبلری اوردفاعی اداروں کوخراج تحسین پیش کیا یہ ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں اور انشاء اللہ امن کی بحالی اور ملکی ترقی کیلئے فرنٹیئرکانسٹبلری اپنااہم کردار اداکرتی رہے گی۔علاوہ ازیں نگران صوبائی کابینہ کے اراکین حاجی فضل الٰہی اوررحمت سلام خٹک،سابق ڈپٹی سپیکر خوشدل خان سمیت پشاور اورصوبے کے دیگر علاقوں کے تاجر برادری، وکلاء اورڈاکٹرزکے نمائندہ وفود نے بھی گورنر سے الگ الگ ملاقاتیں کی اورعوامی فلاح وبہبود سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفودنے 9 اور 10 مئی کو دلخراش واقعات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے عوام بدامنی کے خلاف اورملکی تعمیروترقی کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ وفود نے کہاکہ جوکچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی خون کے آنسو رورہاہے۔ وہ کام کیاگیا جوکہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتاتھا، قومی املاک کو جلایاگیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وفود نے بحیثیت گورنر حاجی غلام علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس خلوص اور جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور بغیرپروٹوکول کے مختلف علاقوں اور بازاروں کے دورے کررہے ہیں یقینااس سے عوام کامورال بلندہورہاہے۔وفود سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ یہ ملک، صوبہ اور شہر ہمارا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کافرض بنتاہے کہ اس کے چپے چپے کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہاکہ 9 اور 10 مئی کو ملکی تاریخ کے سیاہ دن سے یاد رکھے جائیں گے۔ جس طرح سیاست سے شائستگی، اقدار، روایات اور دلیل کی گفتگو کاخاتمہ کیاگیاانتہائی افسوسناک ہے۔ سب کا فرض بنتاہے کہ قومی املاک کا تحفظ اپنے جان ومال کی طرح یقینی بنایاجائے۔ گورنرنے کہاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر انشاء اللہ نہ صرف جلدازجلد قومی املاک کی تعمیراورمرمت کی جائیگی بلکہ پشاور سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بھی بچھایاجائیگا۔انہوں نے عوام پر بھی زوردیاکہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خودکریں اور اس میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنائے۔ گورنرنے کہاکہ کسی بھی کوتاہی اورلاپرواہی پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے