اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) این بی سی یونیورسل ایڈورٹائزنگ کی سابق سربراہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی سی ای او تعینات۔ایلون مسک نے ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا اعلان کرلیا، ٹوئٹر کی نئی مالک آئندہ چھ ہفتوں میں چارج سنبھال لیں گی۔ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ این بی سی یونیورسل ایڈورٹائزنگ کی سابق سربراہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی سی ای او ہوں گی۔قبل ازیں 12 مئی کو ایلون مسک نے ٹوئٹ میں نام لیے بغیر اعلان کیا تھا کہ کمپنی کی نئی سی ای او آئندہ 6 ہفتوں میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گی۔تاہم گزشتہ روز ایلون مسک نے نئی سی ای او کا نام ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لنڈا یاکارینو ٹوئٹر کی نئی مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی سی ای او کے آنے کے بعد وہ پروڈکٹ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ لنڈا یاکارینو کاروباری سرگرمیوں (بزنس آپریشن) پر توجہ دیں گی۔یاد رہے کہ ارب پتی کاروباری شخص ایلون مسک نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی صحیح شخص نظر آیا تو وہ اُسے ٹوئٹر کمپنی فروخت کر دیں گے۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا اور کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور راکٹ فرم ’سپیس ایکس‘ (SpaceX) کے بھی مالک ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے