اورکزئی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی (PSP) کی جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں افیون کی فصل کو تلف کرنے کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری۔تھانہ کلایہ پولیس نے علاقہ ستوری خیل اور اتمان خیل میں آپریشن کرتے ہوئے 47 کنال آراضی پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی تھانہ کلایہ کے حددو ستوری خیل اور اتمان خیل میں ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی دیسوار علی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کلایہ آفتاب خان اپنی پولیس کے ہمراہ 47 کنال اراضی پر مشتمل خفیہ طور پر کاشت شدہ فصل افیون کو تلف کر دیا۔علاقہ ستوری خیل اور اتمان خیل میں 47 کنال پر افیون کی فصل خفیہ طور پرکاشت ہوئی تھی جسے پولیس نے آپریشن کے دوران تلف کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی (PSP) کا کہنا ہے کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور اور نوجوان نسل کی تباہی کا پیش خیمہ ہے، اس وجہ سے کسی کو بھی افیون کی کاشت اور فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔منشیات اور افیون نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل اور جوانوں کی زندگیاں اس لعنت کی نذر ہوجاتی ہے جس سے نہ صرف اس انسان کو فرق ہوتا ہے بلکہ یہ قوم اور ملک کا بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔ایس ڈی پی او دیسوار علی کی قیادت میں ایس ایچ او افتاب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ حسن زئی اور کرغان میں 47 کنال پر افیون کی فصل کی خفیہ طور معلومات ہونے پر موقع پر جاکر تلف کرلیا۔ جبکہ افیون کی کاشت کے خلاف یہ کارروائی جاری رہے گی۔ضلع اورکزئی میں جہاں کہیں بھی افیون کی کاشت خفیہ طور پر کی گئی ہو پولیس اس کے خلاف فورا کاروائی کرتے ہوئے اس کو تلف کریں گے اور یہ کمپین اس وقت جاری رہی گی جب تک ضلع اورکزئی میں افیون کا ایک پودہ بھی موجود ہے۔اس کمپین کی قیادت ڈی پی او اورکزئی نذیر احمد خان تنولی (PSP) بذات خود کر رہے ہیں اور ضلع اورکزئی میں افیون کی کاشت کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ یہ ایک غیر قانونی، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی جرم ہے۔ڈی پی او اورکزئی نے افیون کی تلفی میں ضلع اورکزئی کے معززین سے تعاون کی اپیل کی یے اور جہاں کہیں بھی یہ غیر قانونی فصل خفیہ طور پرکاشت ہو تو اس کی اطلاع پولیس کو دینے کے لئے علاقہ عمائدین سے اپیل کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے