بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ کیلئے پنجاب سے آ ٹے کا61ٹن یو میہ کوٹہ مقرر کر دیا گیاعنقریب 3ہزار تھیلوں کی روزانہ سپلائی شروع ہو جائے گی جس سے نہ صرف قیمت میں خاطر خواہ کمی آئے گی بلکہ آٹے کی قلت کا بھی خاتمہ ہو گاان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نو رحیات خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاانھوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ملاکنڈ کو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے آٹے کی سپلائی کا آغاز ہو جائے گاڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم ہو ئے ہیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہو گاانھوں نے کہا کہ حکومت اور خصوصا محکمہ خوراک عوام کو سستے اور معیاری آ ٹے کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے تاکہ انھیں زیادہ زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔