بٹ خیلہ (مانند نیوز)ٹی ایم اے بٹ خیلہ پھر گنگال ہو گیا ہے رواں ما ہ کی تنخواہ اورواٹر سپلائی سکیموں کی بجلی بلوں کیلئے بھی رقم نہیں ٹی ایم اے کوصوبائی حکومت سے گذشتہ ماہ ملنے والی گرانٹ کے1 کروڑ60لاکھ روپے تنخواہ بجلی بل اور گاڑیوں کے فیول کی مد میں خرچ ہو گئے اور اب رواں ماہ کی تنخواہ و دیگر اخراجات کیلئے رقم نہیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ کمزور مالی حالت اور مستقل ذریعہ آمدن نہ ہونے کی وجہ سے اپنے سو کے قریب ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے قابل بھی نہیں رہاکئی سال سے یہ اہم ادارہ حکومت کی گرانٹ پر چل رہا ہے بدقسمتی سے ہر دور حکومت میں نا اہل عوامی نمائندوں نے منظور نظر افراد کو بھرتی کرکے اس کے بوجھ میں اضا فہ کیا ہے جبکہ اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ٹی ایم اے کو ملنے والی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ میں ایک کروڑ روپے مار چ اور اپریل کی تنخواہوں سولہ لاکھ روپے پنشن ستا ئیس لاکھ روپے واٹر سپلائی سکیموں کے بجلی بلوں اور چھ لاکھ روپے فیول پر خرچ ہوچکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے