لاہور (مانند نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستانی بیٹر فخر زمان تیسرے اور ان کے ساتھی اوپنر امام الحق چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے ، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جاری رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جب کہ ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے