اسلام آباد (مانند نیوز) عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی بھی پارٹی چھوڑ گئے۔عامر کیانی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق اعلان آج متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر کیانی کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ دو ماہ قبل کر لیا تھا، اعلاج آج کر رہا ہوں۔ میرے آباؤ اجداد افواج میں ہیں، محاذ آرائی نہیں بنتی۔میری ایک ماہ سے عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔میرے ساتھ اور لوگ نہیں ہیں،اکیلے اعلان کروں گا۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے ٹکٹ واپس کر دیا۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں۔یاسمین راشد، محمود الرشید اور دیگر رہنما لبرٹی چوک پر موجود تھے۔پی ٹی آئی لیڈر شپ نے کہا کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے۔عباد فاروق نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی ادارے کو آگ نہیں لگانا چاہئیے تھی،جو ہوا اس پر افسوس ہے، ہمیں اپنے اداروں کے خلاف یہ حرکتیں نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔پاک فوج سمیت تمام اداروں کی عزت کرنی چاہئیے۔ان تمام واقعات کے بعد ٹکٹ واپس کرتا ہوں، اللہ نے موقع دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔خیال رہے کہ اس قبل پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر محمود مولوی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ محمود مولوی نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں جو بھی پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔محمود مولوی نے کہا کہ بہت سے لوگ پارٹی سے اختلاف رکھتے ہیں مگر خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر پرتشدد مظاہروں سے گریز کرنا چاہیے ۔محمود مولوی نے کہا کہ نو مئی کے واقعات سراسر غلط تھے اور تحریک انصاف کی قیادت پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ محمود مولوی نے کہا کہ اپنے اداروں سے لڑنے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ اور رہنماؤں کے بھی پارٹی سے علیحدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے