پبی (مانند نیوز)ایپکاہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری۔ نومنتخب صدر انجنیئر اسراراحمد اور فاروق خان جنرل سیکرٹری و کابینہ کے اراکین سے اشفاق علی ایڈیشنل ڈائریکٹر ھائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نیحلف لیا۔اس موقع پر اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان۔غلام سرور مرکزی نائب صدر۔انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکامردان۔میاں امجد علی صدر ایپکا پشاور۔ اور مختلف اضلاع سے صدور و جنرل سیکرٹری صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔اور کہا۔کہ وہ اپنی تمام ترتوانائی کلرکوں کے مفاد اور حکومت سے ان کے جائز مطالبات کی منظوری کیلیے بروئے کار لائیں۔اور 24 مئی کو مردان تعلیمی بورڈ میں کلرکس کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کی ھدایت کی۔نومنتخب صدر انجنیئر اسراراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ میں کلرکوں کی مفاد کیلیے دن رات کام کرونگا۔ اور تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے خل کرینگے۔آخر میں ائے ھوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور پروگرام کے آخر میں مہمانوں کے لیے ٹی۔پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا.