پبی (مانند نیوز)راشد شہید فاونڈیشن دستکاری سینٹر پبی کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد ہوا۔جس میں راشد شہید فاونڈیشن کے چیئر مین میاں افتخار حسین اور میڈم تبسم شمس کتوزئی نے خصوصی شرکت کی۔اس پروگرام میں تربیت پانے والی طالبات کودستکاری کورس مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا اور انکو مبارک باد پیش کی گئی۔اس موقع پر میاں افتخار حسین نے انکے بنائے گئے مصنوعات میں دلچسپی لی اس موقع پر چئیرمین میاں افتخار حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو با اختیار بنانے اور انکو معاشی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کی غرض سے ہم نے یہ سنٹر شروع کیا ہے اور آج اللہ کے فضل و کرم سے گیارہواں بیچ یہاں سے اپنے اسناد وصول کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے سنٹر ز چلانا آسان نہیں ہے ،لیکن یہ سنٹر پچھلے گیارہ سالوں سے محدود وسائل میں مسلسل اپنے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے اپنے الفاظ میں مزید کہا کہ وقت بہت قیمتی ہے اور اسی وقت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں اپنا کردار بنانا ہوگا اور اسی کردار کی بدولت ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔تربیت پانے والی خواتین سے انکا مزید کہنا تھا کہ اپنے گھروں اور محلوں میں دوسری خواتین کو بھی وہ یہ ہنر سکھائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ پہنچ سکے۔اور یہ مطالبہ کیا کہ حکومت کو اور دیگر فلاحی اداروں کو بھی ایسے ووکیشنل سینٹرز کو عام کر کے خواتین کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے میڈم تبسم شمس کتوزئی اور صفدر علی نے کورسز مکمل کرنے والی خواتین طلبا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راشد شہید دستکاری سینٹر یہاں سے فارغ ہونے والی خواتین کو اپنے ارٹیفیکٹس بیچنے کے لیئے مارکیٹ کیساتھ منسلک بھی کرے گی جو انکو موثر مواقع فراہم کرے گی۔اور ایک خوشحال،پر امن،صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کے ساتھ ساتھ خواتین کو مالی طور پر بھی مستحکم کرے گی.