پبی (مانند نیوز)تھانہ پبی پولیس نے گزشتہ شب نوجوان کو زنجیروں میں باندھ کر بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا اعتراف جرم۔وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا گزشتہ شب پشتونگڑھی کے رہائشی نوجوان (ع) نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اْس کے دوستوں نے اْسے بلایا جب وہ اْن سے ملنے گیا تو اسلحے کی نوک پر مجھے زنجیروں سے باندھ کر کھیتوں میں لے جاکر بدفعلی کی کوشش کی۔لیکن وہ کسی طریقے سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔حنیف خان SHO پبی نے رپورٹ
پروری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔چند گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ساجد ولد نذیر اور عبداللہ ساکن دولت ساکنان امانکوٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔نشاندہی پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے