جمرود(مانند نیوز) میرے نوجوان بیٹے روشن کو 4 مئی کو نامعلوم افراد نے اٹھایا جو تاحال لاپتہ ہے اپنے بچے کو ڈھونڈنے کے لئے مختلف دفتروں کے چکر کاٹ رہے ہیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہورہی،اگر روشن کسی کیس میں حکومت کو مطلوب ہے تو والدین کو آگاہ کیا جائے اور اگر بے گناہ ہے تو فوری طور رہا کیا جائے۔والدشاہ محمود کا مطالبہ .ضلع خیبر تحصیل جمرودعلاقہ علی مسجدسے اغواء روشن نامی نوجوان کے والد شاہ محمود،چچا خمین خان،جنرل کونسلر وی سی 16 مولانا غفران اللہ خیبری اور علاقہ عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ روشن ولد شاہ محمود سکنہ جمرود علی مسجد گاٹے کلے کو نامعلوم افراد نے 4 مئی کو بروز جمعرات علاقہ علی مسجد گنبد گراونڈ سے اٹھا یا ہے جوتاحال لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تھانہ علی مسجد میں رپورٹ جمع کررہے ہیں لیکن تھانہ علی مسجد ایس ایچ او ہماری رپورٹ درج نہیں لے رہے ہیں اور مختلف حیلے بہانے بناکر ہمیں انصاف نہیں دیا جارہا۔ روشن کے والدین نے کہاکہ اگر ہمارے بچے میں کوئی غلطی ہے یا غیرقانونی کاموں میں ملوث ہے تو عدالت میں پیش کرکے ان پر ثابت کریں تاکہ ہمیں بھی معلوم ہوسکے اور اگر میرا بیٹا بے گناہ ہے تو فوری رہا کیا جائے۔انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا،ڈی پی او خیبر اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ روشن اپنے چچا کے ساتھ محنت مزدوری کرتاتھا اس لئے وہ بے گناہ ہے لہذا ا ن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔