بٹ خیلہ(مانند نیوز) ملاکنڈ میں پاک فوج کی حمایت اور یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں لیبر تاجر اور ملازمین کی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی اور سکولوں کے طلبا نے کثیر تعداد میں شر کت کی شر کا نے کتبے پلے کارڈ اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت اور یکجہتی بارے مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے ملاکنڈ ٹاپ پمپ سے پورے بازار ککا چکر لگا یا اور واپسی پر پمپ کے سامنے شرکاء سے ممتاز ماہر تعلیمی امجد علی شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما سکندر حیات مسلم لیگ ن کے سٹی صدر علی محمد کونسلر اتحاد کے صدر پیر عظمت شاہ مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر مزدور رہنما گل زمین اتما خیل قومی اتحاد کے صدر اسد اللہ عالمگیر محمد اقبال وغیرہ نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ فوج ہماری جان اور مان ہے پاک آرمی اور فو جی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے قومی مجرم ہیں جنھیں کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ فوج ملک و قوم کی ترقی استحکام کی ضامن ہے انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کا خیر خواہ کبھی بھی اس کی مخالفت نہیں کر سکتا ریلی کے اختتام پر امن امان اور ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی گئی .