پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پشاور رنگ روڈ ہوٹل ک باہر کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ .دھماکے کے نتیجے میں ایک ہلاک 3 زخمی پشاور میں رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں موٹرسائیکل کا مالک بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 200 گرام میگنیٹ بم استعمال کیا گیا۔