پبی (مانند نیوز ) مصری بانڈہ کے رہائشی کا گزشتہ روز لاپتہ ہونے اور قتل کا معمہ چند گھنٹوں میں تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے حل کردیا۔کہانی دوستی کرنے کا بار بار کہنے سے تنگ آکر مقتول سے جان چْھڑوانے کا شاخسانہ نکلا۔2ملزمان گرفتار۔ملزمان کااعتراف جرم بادشاہ ذادہ ولد امیر خان ساکن مصری بانڈہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میرا بیٹا امریز ساکن مصری بانڈہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھا آج اْس کی تشدد زدہ لاش مصری بانڈہ پہاڑ سے ملی ہے۔جس کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے محفوظ کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے نوجوان کے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ کی سربراہی میں یاسر خان ایس ایچ اومصری بانڈہ پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔موجود شواہد اور پیشہ وارانہ تفتیش کی بدولت تفتیشی ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔ملزمان سعد ولد زاہد اور دانیال ولد نظیر خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ہروقت دوستی کرنے کا کہتا جس سے ہم تنگ آ چکے تھے اس لئے اْس سے جان چْھڑوانے کیلئے قتل کا منصوبہ بنایا اور موقع پاتے ہی اپنے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔مزید تفتیش جاری ہے