جمرود(مانند نیوز)جمعیت طلباء اسلام فاٹا کے زیراہتمام نشتر ہال پشاور شہید مفتی عبدالشکور کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی۔جے آئی ٹی فاٹا صدر محمدعمر جمعیت طلباء اسلام فاٹا کے صدر محمد عمر،جنرل سیکرٹری عطاء الرحمان، ارشد اورکزئی،جنید آفریدی،حبیب الرحمان،عطاء مہمند و دیگر نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور کی شہادت کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جن کے مطابق مفتی عبدالشکور، تعزیتی ریفرنس پشاور نشتر ہال میں بروز پیر 22جون کو نماز ظہر کے بعد شروع ہوگی،اس موقع پر جمعیت طلباء اسلام نے مفتی عبدالشکور کی فاٹا کے عوام اور ملک کیلئے گراں قدر خدمات پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کیلئے مفتی عبدالشکور ایک توانا آواز تھی جس سے بد قسمتی سے فاٹا کے عوام محروم ہوگئے،انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام بغیر کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اس تعزیتی کانفرنس میں شرکت کرے، انہوں نے بالخصوص پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن،جماعت اسلامی کی طلباء ونگ سے اس کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے