سوات(مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت ریونیو امور کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں محکمہ مال کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، تحصیلداران، قانونگو اور محکمہ مال کے دیگرافسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان کو ہدایت کی کہ مقررہاہداف کے حصول میں مسائل کو ریونیو افسران کے ساتھ مل کر جلد از جلد حل کریں۔ انہوں نے تحصیلدار، ریونیو افسران اور گرداوروں کو مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے کارکردگی سے ڈپٹی کمشنر آفس کو مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے