پشاور(مانند نیوز) جن کو زندگی ہو پیاری وہ یہی سے لوٹ جائے کے مصداق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر خودکش حملہ دشمنوں کی ایک بزدلانہ کوشش ہے۔ دشمن کبھی بھی ان کوششوں کے ذریعے حق سے فتح یاب نہوں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی خیبر پختونخوا بلقیس مراد نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان حملوں سے ڈر کر ہم دبنے والے نہیں ہیں اور جماعت اسلامی ہر محاذ پر مظلوم عوام کیساتھ کھڑی رہے گی۔ اللہ تعالی نے خاص کرم کیا اور قیادت و کارکنان محفوظ رہے، ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔ بلقیس مراد نے مزید کہا کہ حکومت سانحے کی فوری طور پر تحقیقات کروائے اور حملہ آوروں کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔